مفتی منیر شاکر : فوٹو فائل

پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے عبداللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے والد کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی؟

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے پاس اپنے ذاتی گارڈ ہوتے تھے، دھماکے میں منیر شاکر کے ساتھ گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔

سی سی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن سے چیک کرتے ہیں کہ ان کے پاس کتنی سیکیورٹی تھی؟

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایک بیان میں انہوں نے دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او پولیس اور

پڑھیں:

پشاور: مفتی منیر شاکر شہید پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

پشاور کے تھانہ اڑمڑ کی حدودم میں مفتی منیر شاکر شہید پر ہونے والے دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر کے سے  نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل   روانہ ہوئے تھے۔ 

مفتی منیر شاکر  کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا، ھماکے میں مفتی منیر شہید ہوئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پشاور، مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • پشاور: مفتی منیر شاکر شہید پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • پشاور: مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • پشاور میں دھماکا، عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق، تین افراد زخمی
  • مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے والد کی تدفین سے انکار کیوں کیا؟
  • پشاور میں دھماکہ، عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق، تین افراد زخمی
  • مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان
  • پشاور: ارمڑ میں مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق
  • پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی