تسمانیہ: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد "فالس کلر وہیلز" پھنس گئیں، جن میں سے کچھ زندہ ہیں، جبکہ ماہرین انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے اور ہوبارٹ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔

تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔

مقامی رہائشی جوسلین فلنٹ نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے ان وہیلز کو ساحل پر دیکھا، اور وہ سبھی ریت میں تڑپ رہی تھیں، خاص طور پر چھوٹی وہیلز کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔

"فالس کلر وہیل" دراصل ایک سمندری ڈولفن کی قسم ہے، جو 6.

1 میٹر (20 فٹ) تک لمبی اور 3 میٹرک ٹن (6,600 پاؤنڈ) تک وزنی ہو سکتی ہے۔

یہ تسمانیہ میں 1974 کے بعد پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں فالس کلر وہیلز ساحل پر پھنس گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اس طرح کے واقعات سمندری جانوروں کی الجھن، بیماری، چوٹ یا شکاریوں سے بچنے کی کوشش کے باعث پیش آ سکتے ہیں۔

حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ مرنے والی وہیلز کو ہاتھ نہ لگائیں، کیونکہ آسٹریلیا میں تمام اقسام کی وہیلز کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور:

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔

ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • بھارت میں جنسی درندے آزاد، 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی
  • پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین