ہزاروں لوگ اس لئے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا: محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ صرف اس لئے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں، پاکستان کو چلانا ہے، ایک دوسرے کا احترام کریں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت پانی میں جس جس کا حصہ ہے، اسے ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لوگ اس لئے رکھے جاتے ہیں کہ تاکہ عوام میں انصاف کر سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ میں قوموں کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی ہونی چاہئے۔
حکومت کے پہلے سال کس وفاقی وزیر کی ایوان میں کارکردگی سب سے اچھی رہی؟ نام سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔