Jasarat News:
2025-04-13@15:18:59 GMT

اسٹیٹ کے ملکیتی ادارے کوسالانہ 600سے 700ارب کا نقصان

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

فیصل آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ کے ملکیتی ادارے ہر سال600 سے700 ارب کا نقصان کر رہے ہیں، پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل مل اورکراچی پورٹ میں بے تحاشہ اور غیر ضروری لوگ بھرے ہوئے ہیں، لہٰذا حکومت ایسے اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کا پروگرام بنا رہی ہے تاکہ جہاں اسٹیٹ کے ملکیتی اداروں کا بلاجواز اضافی مالی بوجھ کم ہو وہیں ان کی کارکردگی بڑھانے میں بھی مدد مل سکے۔ چیمبر آف کامرس میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پورٹ قاسم نے امسال43 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ساری دنیا ہمارے میری ٹائم کو بڑی للچائی نظروں سے دیکھ رہی ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈیپ سی پورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کراچی کی نسبت تمام بڑے شہروں سے دور ہے مگراس کے باوجود حکومت کی تمام تر توجہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر مرکوز ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ100 سال پہلے جو ریلوے کا سسٹم تھا آج بھی وہی ہے جس میں امپروومنٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا اس بار قرضہ دینے سے ہچکچا رہا ہے کیونکہ پچھلا قرض تو جوں کا توں برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں اس لیے ریلوے کہاں سے اپ گریڈ کریں۔ قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ 6ماہ میں 1.

3 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی تاہم ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہوگا جو ہم بڑھا نہیں پارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال4 بلین ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اپنے جہاز موجود نہیں ہیں۔قیصر شیخ نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام تبھی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا اور سیاسی استحکام کے لیے سب جماعتوں کو مل کر بیٹھنااورسب کواپنی انا ختم کرکے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں2،2 قدم پیچھے ہٹنا ہو گاکیونکہ جب تک ایسا نہیں ہو گا ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔اس موقع پر فیصل آباد چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا، نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ اور اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 10,699.4 ملین ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5,053.3 ملین ڈالر ہیں، زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,752.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسٹیٹ بینک اضافہ ریکارڈ پاکستان زرمبادلہ سیال ذخائر

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی
  • اس کا حل کیا ہے؟
  • مسلم حکمران سن لو! فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا،حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، مولانا فضل الرحمن
  • مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سے صوبے کو نقصان ہو، مزمل اسلم
  • پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ
  • ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ