کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثناء سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار میں موجود خاتون اور مرد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کا شکار کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے، اڈیالہ جیل حکام کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں وزیرآباد حملہ کیس: عدالت نے عمران خان کی بطور گواہ عدم پیشی کو دانستہ قرار دیدیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خط لکھ کر عمران خان کو پیش کرنے کے لیے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران ڈھائی گھنٹے کیسے گزارے؟
اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی خصوصی سیکیورٹی خصوصی گارڈز خط سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سیشن کورٹ پیشی عمران خان وی نیوز