سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز، ہتھیار اور منشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں، ڈبل ایجنٹس کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج بعد میں ان ڈبل ایجنٹس کو پاکستانی ظاہر کر کے مالی انعامات کے لیے مار دیتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ذرائع بھارت کی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 2 افسر ہلاک

مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے ایک خوفناک دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع جموں میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گاڑی کے گشت کر رہی تھی۔

اس دوران زیر زمین چھپائے گئے بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان بھارتی فوج نے بارودی سرنگ بم دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک دیسی ساختہ بم تھا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب، پاکستان نے اقوام متحدہ کیساتھ کن شواہد کا تبادلہ کیا ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
  • بھارت کی آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں بے امنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • بھارت کی لائن آف کنٹرول پر تخریبی کارروائیاں بے نقاب، تفصیلات سامنے آگئیں
  • لائن آف کنٹرول پر بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب
  • عمر عبداللہ کو دو شہریوں کے قتل کا معاملہ بھارتی وزیر داخلہ کے سامنے اٹھانا چاہیئے تھا، محبوبہ مفتی
  • پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا
  • وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 2 افسر ہلاک