آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر دھماکہ سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں سپاہی وکیل، سپاہی زاہد، سپاہی عباس اور سپاہی مشتاق شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ لگ رہا ہے، تاہم اسکی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا،

جمعہ کو بار کھان میں دس، قلات میں چھ اور سبی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور کوئٹہ میں تین تین اور قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز بگٹی کی قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
  • قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید، ڈپٹی کمشنر قلات
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید، چار زخمی
  • قلات دھماکہ؛ ایک سیکورٹی اہلکار شہید 3 زخمی
  • قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جانبحق، 5 زخمی، بچے بھی شامل
  • موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی
  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی
  • بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا