بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘

کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

نیہا ککڑ نے اب آخر کار میلبرن کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر خاموشی توڑ دی ہے اور مداحوں کو بتایا ہے کہ کہ اصل میں ان کے ساتھ کیا ہوا تھا اور وہ دیر سے کیوں پہنچیں۔ نیہا نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ کنسرٹ میں کیا ہوا اور اسپانسرز کے ساتھ اپنے بُرے تجربے کے بارے میں بتایا۔

A post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar)

گلوکارہ نے پوسٹ میں لکھا ’نہوں نے کہا کہ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آئی، کیا انہوں نے ایک بار بھی پوچھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا؟ اسپانسرز نے میرے یا میرے بینڈ کے ساتھ کیا کیا؟ جب میں نے اسٹیج پر بات کی تو میں نے کسی کو یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچے، کیونکہ میں کسی کو سزا دینے والی کون ہوتی ہوں؟ لیکن اب جب یہ میرے نام پر آیا ہے تو مجھے بولنا پڑا۔‘

نیہا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے اپنے میلبرن کے مداحوں کے لیے بالکل مفت پرفارم کیا؟ اسپانسرز میرے پیسے اور دوسروں کے پیسے لے کر بھاگ گئے، میرے بینڈ کو کھانا، ہوٹل یا پانی بھی نہیں دیا گیا۔ میرے شوہر اور ان کے لڑکوں نے جا کر انہیں کھانا فراہم کیا۔ اس سب کے باوجود، ہم پھر بھی اسٹیج پر گئے اور بغیر کسی انتظار کے شو کیا، کیونکہ میرے مداح گھنٹوں سے میرا انتظار کر رہے تھے۔‘

A post shared by Pop Culture Opinions (@popinions.

in)

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ کنسرٹ کے لیے اس کی ساؤنڈ چیک میں بھی گھنٹوں تاخیر ہوئی، کیونکہ ساؤنڈ والے کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اس لیے اس نے ساؤنڈ لگانے سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ سے ساؤنڈ چیک شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوئی۔

نیہا نے انکشاف کیا انہیں اور انکی ٹیم کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کنسرٹ ہو رہا ہے یا نہیں کیونکہ آرگنائزرز نے ان کے مینیجر کی کال اٹھانا بند کر دیں کیونکہ وہ اسپانسرز اور سب سے بھاگ رہے تھے۔

اپنے پیغام کے آخر میں نیہا ککڑ نے ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سے نرمی سے بات کی اور اس کی صورتحال کو سمجھا اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن اس کے کنسرٹ میں شرکت کی۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نیہا ککڑ کیا ہوا کہ میں

پڑھیں:

سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی قدر کا اصل پیمانہ سامعین کے ہاتھ میں ہے اور ان کی پسند پر منحصر ہے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ سکندر کی کامیابی کا انحصار ان مداحوں یا لوگوں پر ہے جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے کبھی بھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کے لیے دعا نہیں کی، سوائے“میں نے پیار کیا“کے۔ میری نظر میں، فلم چاہے ہٹ ہو یا فلاپ، اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔“

سکندر کی ہدایت کاری اے آر مرگڈوس نے کی ہے اور اس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم 30 مارچ کو عید کے موقع پر بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سوغات ثابت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی

متعلقہ مضامین

  • کوچۂ سخن
  • سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
  • میرے بستر کے نیچے بھوت ہے، بچے کی شکایت، جب دیکھا گیا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
  • رجب بٹ نے ملک چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی
  • یو ٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وجہ بھی بتادی
  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
  • بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا: شاہد خاقان عباسی
  • فلسطینی بچے میرے بچے ہیں اور فلسطین میری سرزمین ہے