میں نے وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ عبدالغفور حیدری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟
یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیاملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالغفور حیدری
پڑھیں:
جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔