ایکتا کپور کے مقبول ڈراموں میں شمار ہونے والا ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ نشر کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 جولائی 2000 کو شروع ہونے والا یہ ڈرامہ 6 نومبر 2008 کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ اس میں مرکزی کردار سمریتی ایرانی (تُلسی) اور امر اوپادھیائے (مہیر) نے نبھائے تھے، اور اسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا یہ ایسا بھارتی ٹی وی ڈرامہ ہے جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی ہر گھر میں دیکھا جاتا تھا۔

اب اس مقبول ڈرامے کے مداحوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ ایکتا کپور اس ڈرامے کو ایک سیریز کے طور پر واپس لانے میں مصروف ہیں، اور اس میں اصل اداکاروں کی واپسی متوقع ہے۔

A post shared by Telly Talk (@tellytalkindia)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سمریتی ایرانی جو کہ بھارت میں سابق وفاقی وزیر برائے خواتین و اطفال ہیں، اپنے کردار میں دوبارہ ڈھلنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرامے کے مشہور تھیم سانگ کو بھی ازسرنو تیار کیا جا رہا ہے، اور اسے پرانے مقام پر ہی فلمایا جائے گا۔ فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں، تاہم ممکنہ طور پر جون 2025 میں اس کی نشریات  کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

’’میرے علم میں لائے بغیر فلم میں ریپ سین شوٹ کیا گیا‘‘؛ مشہور بھارتی اداکارہ کا انکشاف

90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔

عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا آپ کو اس سین کے بارے میں معلوم ہے؟ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے یہ کیسے منظور کیا؟‘ سب جانتے تھے کہ وہ میری ڈپلیکیٹ تھی۔‘‘

جب اداکارہ نے فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکار کردیا۔ عائشہ نے بتایا، ’’میں نے پرکاش جی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ فلم میں ایسا کوئی سین نہیں ہے۔ لیکن جب میں نے پریس شو میں یہ سین خود دیکھا تو مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے خود کو دھوکا کھایا ہوا محسوس کیا۔ اگلے ہی دن میں نے IMPPA میں کیس دائر کر دیا۔‘‘

عائشہ جھلکا نے 90 کی دہائی میں ’قربان‘، ’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا تھا۔ 2000 کی دہائی میں انہوں نے اداکاری چھوڑ دی کیونکہ انہیں اچھے کردار نہیں مل رہے تھے۔ حال ہی میں وہ ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ اور پرائم ویڈیو کے ویب شوز ’ہش ہش‘ اور ’ہیپی فیملی‘ میں نظر آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’میرے علم میں لائے بغیر فلم میں ریپ سین شوٹ کیا گیا‘‘؛ مشہور بھارتی اداکارہ کا انکشاف
  • مشہور سیریل سی آئی ڈی کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا اعلان، مداحوں میں غم و غصہ
  • ماں کا زندہ بچے کو مردہ قرار دینے کا ڈرامہ ناکام، دادی کی درخواست پر نومود بازیاب
  • حکومت کا تھیٹرز میں ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • نیٹ فلکس کی نئی کورین ویب سیریز نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیا
  • پی پی کبھی اتحادی حکومت سے علیحدہ نہیں ہوگی
  • اقرا عزیز ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے پیراڈائز میں جلوہ گر ہونے کو تیار
  • مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد
  • ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ نے میری زندگی بدل دی: احد رضا میر