کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی کے سوال ’کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے‘پر جواب آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی نے کیا، بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں،ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل بانی سے ملاقات کی شرط رکھی تھی،واضح طور پر کہا تھا دہشتگردی کیخلاف کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔
23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دعویٰ ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، ملک میں 2024ء کے بعد دہشت گردی بڑھی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، حالات جیسے بھی ہوں ملک سب سے پہلے ہوتا ہے، 2024ء کے بعد ملک میں دہشت گردی بڑھی ہے۔