کرم (نیوزڈیسک)کرم کے علاقے بگن میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پردہشتگردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں لانس نائک قابل خان، لانس نائک عبدالرحمٰن، لانس نائک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حوالدار عظیم، نائک توصیف، نائک نیاز محمد اور لانس نائک ہارون شامل ہیں۔

سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پھنسے ہوئے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہے تھے کہ اچانک مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، فورسز کی حملہ آوروں اور جوابی فائرنگ کے دوران دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ سیکیورٹی قافلے میں شامل 60 ٹرک ٹل سے پاراچنار جا رہے تھے، جن میں سے 9 کو بحفاظت محصور علاقے میں پہنچا دیا گیا جبکہ 20 ٹرک واپس ٹل بھجوا دیئے۔

ڈرائیور گل فراز کے مطابق مساجد سے گاڑیاں لوٹنے اور مال غنیمت حاصل کرنے کے اعلانات شروع ہوئے تو ہر طرف سے لوگ نکلنا شروع ہوگئے اور ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کرنا شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق، واپس کیے گئے ٹرکوں میں سے بیشتر کو لوٹ لیا گیا تھا اور تقریباً 30 ٹرکوں سے لوٹ مار کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہاں جہاں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہاں بھرپور کارروائی کرے گی۔
پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بھارت میں چرچے، امبانی کا 48 ہزار کروڑ کا گھر بھی اس کے آگے کچھ نہیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گاڑیوں کو لانس نائک علاقے میں کے مطابق

پڑھیں:

نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر نامعلوم افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ہفتے کی رات 2 بجے ایکسائز اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی، گاڑی کے نہ رکنے پر ایکسائز اہلکاروں نے تعاقب کیا گیا جس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حملے میں سب انسپکٹر فاروق باچا زخمی ہوئے ہیں، انہیں 5 گولیاں لگیں اس کے باوجود انہوں نے خود گاڑی چلا کرپشاور اسپتال پہنچائی، جسے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ قتل: خیبر پختونخوا میں اداکارائیں اور گلوکارائیں نشانے پر کیوں؟

 محکمہ ایکسائز کے مطابق پولیس لائنز  پشاور میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، سی سی پی او قاسم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایکسائز اہلکار پبی پشاور پولیس خیبرپختونخوا فائرنگ نوشہرہ

متعلقہ مضامین

  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • ایران میں مسلح افراد کا حملہ، باپ بیٹے سمیت 8پاکستانی جاں بحق
  • نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
  • ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک