وعدے پورے نہیں ہوئے،اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وعدے پورے نہیں ہوئے،اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آبا د(آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔امین الحق کا کہنا تھا مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔امین الحق کا کہنا تھا شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،
کراچی اور حیدراباد پیکج سمیت دیگرتحفظات موجود ہیں۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا ، ترقیاتی پیکج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن بینچز پر رابطہ کمیٹی کا کمیٹی کا اجلاس ایم کیو ایم کا کہنا تھا پر بیٹھنے
پڑھیں:
اپوزیشن الائنس کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن الائنس نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی میں شمولیت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دی۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سلامتی کمیٹی میں شرکت کی اجازت دے دی۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی
اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔