بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرز کے ذریعے آنا پیپلز پارٹی کیلئے باعث شرم ہے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ہی پاکستان کی بقاء و ترقی کی ضامن ہے، پیپلز پارٹی نے الفاظوں کو مزین کرکے دیہی اور شہری کوٹہ لگایا جو کہ دراصل سندھی مہاجر کوٹہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیر رہنما سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ بلاول بھڑو زرداری کی جانب سے کراچی کے کاروباری افراد کو بلوا کر دھمکی دی گئی ہے جس پر مقتدرہ کو نوٹس لینا چاہیئے، تاجر و صنعتکاروں نے آرمی چیف کے سامنے بھی اپنی تجاویز اور گذارشات رکھی تھیں جو کچھ لوگوں کو ناگوار گزریں، ایم کیو ایم ماضی کی طرح اب بھی اپنے کاروباری طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی دادرسی کی ہے، ہمارا تاجر و صنعتکاروں سے خدمت کا رشتہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان ہے کہ بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرز کے ذریعے آتا ہے یہ کارکردگی کیا باعث شرم نہیں؟ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ہی پاکستان کی بقاء و ترقی کی ضامن ہے، پیپلز پارٹی نے الفاظوں کو مزین کرکے دیہی اور شہری کوٹہ لگایا جو کہ دراصل سندھی مہاجر کوٹہ تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو موجود ہے، ہمارے ماحولیات کے نمونوں میں پولیو کے وائرس موجود ہے، پہلی بار افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم اکھٹے شروع ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز کی عزت کریں، پولیو کے وائرس کو ہر حال میں ختم کرنا ہے