قصور، تیز رفتار وین نالے میں جا گری، 8 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
—فائل فوٹواپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔