کراچی: آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ناظم آباد قادری ہاؤس کے قریب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ملتے ہی کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے باعث دھوئیں کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موقع پر ڈزاسٹر رسپانس وہیکل بمعہ اسموک اجیکٹرز بھی موقع پر طلب کرلیے گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع رات نو بجے کے قریب ملی تھی جس کی اطلاع ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو روانہ کر دیا گیا۔
تاہم، آگ کی شدت کے دیکھتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر چھ فائر ٹینڈر اور دو باؤزر موقع پر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او رضویہ وقار قیصر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا عمل جاری ہے جبکہ بیسمنٹ سے نکلنے والے دھویں سے امدادی کارروائیوں میں ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم، اب تک آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی اطلاع
پڑھیں:
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔
چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔
چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چین سے ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں، چین ڈیل کے لیے تیار ہے یا نہیں بال چین کی کورٹ میں ہے۔
Post Views: 1