وزیراعلیٰسندھ ا ورمہک مقبول کے شطرنج میچ کانتیجہ کیارہا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔
مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
اس حوالے سے شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر بہت اچھا پیغام دیا، مراد علی شاہ شطرنج کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر مہگ نے چیک میٹ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبہ کھیل کے دوران بہت پُراعتماد تھی، مقابلہ کچھ دیر ہی چلا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ نے بہت اچھا کھیلا، بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کیلئے شطرنج کی طرف لانا ہوگا، وزیراعلی کیلئے خوشی کی بات ہے کہ انہیں انہی کے اسکول کی بچی نے ہرایا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مہک مقبول نے وزیراعلی سندھ کو 15 مووز سے چیک میٹ کیا۔
مزیدپڑھیں:بھارت: پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاست پر اختلاف نہیں ہو سکتا۔