ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈسٹری کے غلط رویے کا انکشاف کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
امیتابھ نے لکھا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار پر دباؤ نہیں ڈالا۔
یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کا بیشتر اداکار تذکرہ کرتے ہیں اور سشانت سنگھ کی موت کو بھی اسی کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ
پڑھیں:
لاہور: مبینہ طور پر زیادتی کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔
کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے...
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 دفعہ بلایا مگر وہ پیش نہ ہوئیں، خواتین نے 5 فروری کو 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہتینوں خواتین نے غلط معلومات فراہم کیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔