حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو 2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں، معیشت کی بہتری،کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔
عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے، قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی، عوام کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 1.
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر اعظم کا انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ اور قانونی شکنجے میں لانے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلرزکے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اور انہیں قانونی شکنجے میں لانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرنا ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشتگردوں سے نبرد آزما ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
چہل قدمی کو عادت بنانے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے وفاق صوبوں کی استعداد بڑھانے کیلیے بھرپور تعاون کرے گا، دہشتگردی کے خلاف بیانیے کیلیے وفاق اور صوبوں کا مل کر کام کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خلاف تمام اداروں کو کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور ان کو قانون کے شکنجے لایا جائے۔
اجلاس کو امن و امان کے قیام کے حوالے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ نیکٹا میں نیشنل اور پرونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ مرکز قائم کیا گیا ہے۔
قتل ہونیوالے صحافی اے ڈی شرکی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی
بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے 10 شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کام کر رہا ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور نواب شاہ میں سیف سٹی منصوبے لگائے جا رہے ہیں، پشاور میں منصوبہ منظور ہو چکا ہے، اگلے مرحلے میں ڈی آئی خان، بنوں اور لکی مروت میں سیف سٹی منصوبے لگائے جائیں گے، گوادر سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، قومی شاہراہ این 25 اور این 40 پر تمام اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبہ لگایا جائے گا، انسداد اسمگلنگ کیلیے شاہراہوں اور پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں، اہم شہروں کے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، قیدی امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، بھکاریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیلیے اقدامات جاری ہیں، اسلام آباد میں فارنزک سائنس ایجنسی قائم کی جا چکی ہے، پنجاب میں فارنزک سائنس ایجنسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
مزید :