پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے،  بانی پی ٹی آئی کےکہنے  پر مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کےساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھےکہ کچھ لوگ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلے بڑھانا چاہتے ہیں۔شیخ وقاص نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرخیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل نہیں ہوسکتی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فضل الرحمان کی خالد مشعل سے گفتگو

DOHA:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی دورہ قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اسرائیل جنگی مجرم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حماس رہنما ڈاکٹر خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، فلسطینی مسلمانوں کو دوائیوں، خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور مولانا نے اپیل کی کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اور پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حماس کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور حماس رہنما ڈاکٹر ظہیر ناجی بھی موجود  تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے: فضل الرحمان
  • دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا رد عمل
  • بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، شیخ وقاص اکرم
  • مولانا فضل الرحمان کا سائز کم کرکے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
  • مولانا فضل الرحمان نے کہا کچھ مجبوریاں ہیں، 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا، بیرسٹر گوہر
  • اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فضل الرحمان کی خالد مشعل سے گفتگو
  • فلسطینی بھائیوں کی مدد، مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماوں سے ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال