عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آپ کو ریلوے کے محکمے میں بہتری نظر آئے گی، عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے۔
نیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے، ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے آئندہ روز میں میٹنگ کروں گا، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ریلوے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہے، سیکیورٹی بہتر لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ
حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، وزارت ریلوے اپنی بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ پاکستان ریلوے میں کارکردگی کا تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔