تاشقند:

وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

یہ پڑھیں : پاکستان کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، ازبک صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں،پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ازبکستان کا تجارت 4ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ، ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتےہیں، پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری پاکستان میں

پڑھیں:

آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہونگے: وزیراعظم

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔ 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی علاقائی خودمختاری اورسلامتی کی حمایت کرتے ہیں جبکہ کارا باخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آذربائیجان میں خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے: شہباز شریف
  • پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
  • 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • آذر بائیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ، وزیراعظم شہبازشریف
  • آذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق
  • آذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم
  • آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہونگے: وزیراعظم
  • قابل تجدید توانائی سیکٹرمقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے. ویلتھ پاک