—فائل فوٹو

کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہو سکتا ہے۔

فوکل پرسن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رمضان کے سکتا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025  سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

انصاف لائرز فورم کے سابق سیکرٹری جنرل معظم بٹ کی ممبر شپ معطل

سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں  رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان
  • کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکان
  • پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان
  • پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان، سپارکو
  • پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟
  • نئے کپڑے پہننے سے پہلے دھونا ضروری؟اگرپہنیں تو کیا ہو سکتا ہے؟جانیں
  • پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام معاملات جمہوری انداز اور مذاکرات سے ہی حل ہونے چاہئیں، عارف علوی
  • انتظامیہ ماہ رمضان کے دوران انتظامات بہتر بنائیں، پی ٹی آئی کوئٹہ
  • پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم کل داخل ہوگا، کن شہروں میں بارش کے امکانات؟