جعفر ایکسپریس کے حادثے پر بہت افسوس ہے، امریکی قونصل جنرل لاہور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 150 سال پرانے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام کریمینلز کا ڈیٹا آن لائن کردیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پیرا جیسے ادارے بنا رہے ہیں، بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، جیل ریفارمز پر بہت محنت ہوئی اور اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی قونصل جنرل سیکرٹری داخلہ بنا رہے ہیں کو محفوظ
پڑھیں:
امریکی آئل ٹینکر اور پرتگالی بحری جہاز میں خوفناک تصادم؛ 32 افراد ہلاک
یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔
تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے۔
امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جب کہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے تاہم انھوں نے حادثے کی وجہ اور نوعیت پر تبصرے سے گزیر کیا۔
بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔