اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ گیس کے نظرثانی شدہ ٹیرف پر عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی یکم جولائی سے نافذ ہونا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات متوقع ہے جس میں اعلیٰ سطح پر حتمی بات چیت ہوگی،ذرائع کا کہنا تھا کہ پرچون فروش طبقہ سے ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی سکیم متعارف کرائی جائے گی، کسی شعبہ کو ایمنسٹی نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بھی مذاکرات کی پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ جب بھی ریویو ہوتا ہے تو اس میں نئے اہداف کا تعین ہوتا ہے،  ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا کوئی ایسا بڑا شعبہ موجود نہیں ہے جس کے بارے میں پاکستان اور ائی ایم ایف کے نقطہ نظر میں بہت زیادہ تضاد ہو۔  خسارہ ، بڑی امپورٹس مسائل کا باعث بنتی ہیں، ان دونوں شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی بہت ہی اچھی ہے۔ جتنا ریونیو شارٹ فال ہے اسے تو پٹرولریم لیوی میں ردوبدل سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا بہت فائدہ ہوا ہے۔  پاکستان اس حوالے سے ہدف سے بہت اگے ہے اور سیاسی عالمی حالات بھی پاکستان کے حق میں ہیں، اس لیے ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا ریویو کامیاب ہو گا اور جلدی اس کی تصدیق بھی ہو جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

شاہراہ بلتستان ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بلاک

انتظامیہ کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اگلی اطلاع تک سفر سے گریز کرنے کریں، متعلقہ حکام شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام کر رہے ہیں، جیسے ہی سڑک تمام ٹریفک کیلئے کھل جائے گی، عوام کو مطلع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان (جگلوٹ سکردو روڈ) ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پھر بلاک ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جے ایس آر شنگوس کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو چکی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اگلی اطلاع تک سفر سے گریز کرنے کریں، متعلقہ حکام شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام کر رہے ہیں، جیسے ہی سڑک تمام ٹریفک کیلئے کھل جائے گی، عوام کو مطلع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • شاہراہ بلتستان ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بلاک
  • امریکہ نے اپنے اہم اتحادیوں سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد نئے ٹیرف نافذ کر دیئے
  • معاشی بہتری پر وزیراعظم کو مبارکباد، سندھ میں نئے نہری منصوبوں پر نظرثانی کرنا چاہئے: بلاول
  • شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا
  • پاکستان نے بجلی 2 روپے سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا
  • کل کون کونسے مقامات پر بجلی بند رہے گی ؟ جانیےمکمل شیڈول
  • کچھ کو شیڈول نے جتوایا، جنید خان کا بھارت کو ملنے والے ’ایڈوانٹج‘ پر طنز