ملک کے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے: شیخ رشید احمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران متعدد ملزمان کے وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے، 9 مئی کیسز میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، عدالت حاضر ہونے والے ملزمان میں نقول تقسیم ہوئیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جس کے بعد 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا لیکن مجھے حالات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے، ہرطرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔
علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی کے ایسے واقعات پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، مگر پوری قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی‘، اس موقع پر انہوں نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص عمرہ کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین آنے والوں سے درخواست کی کہ وہ وطنِ عزیز میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔
امریکا نے ٹرمپ پر تنقید کرنے والے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
100 قراردادیں پاس کرلیں۔ بلوچستان کے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 100 قراردادیں پاس کرلیں۔ بلوچستان کے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے۔ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں الیکشن ہی ہوتے، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں، موجودہ حکومت اے پی سی بلا کر بھی کچھ نہیں کر سکتی، پہلے یہ معلوم کریں کہ یہ دہشتگرد بنے کیوں؟عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے یہ معلوم کریں، نوجوانوں کی بات سننا چاہئے، انہیں روزگار دینا چاہئے، لوگ ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔
انھوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہیں، یہاں وزرائے اعظم کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے والا رویہ رکھنا ہے تو سب بے کارہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیرجمہوری وغیرپارلیمانی ہے، پی ٹی آئی کو ذمہ دار اپوزیشن بننا چاہئے، مولانا سے متعلق بات بالکل بھی درست نہیں، اپوزیشن کوبات کرنے کا حق ہی نہیں و جمہوریت کیسی؟عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سیاست ایک دوسرے سے نفرت میں بدل چکی، دہشت گردی کا مقابلہ بندوق سے نہیں اتفاق سے ہوتا ہے۔