حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

غزہ (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ امریکا اور حماس کی ملاقات بہت مددگار رہی۔مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست امریکی ملاقاتیں انتہائی مددگار تھیں۔

ایڈم بوہلر نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ پر ہفتوں کے اندر کچھ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ایک حماس کے نمائندے نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے، خاص طور پر ان اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے جو امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

حماس کے عہدے دار کے مطابق امریکی حکام سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان متعدد بار بات ہوئی ہے۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہِ راست ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی دوحہ میں حماس سے براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ساتھ حماس کے

پڑھیں:

فلسطینی قیدیوں سے ملاقات اور ان کا احترام کریں، حماس کا ٹرمپ سے مطالبہ

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے دوران رہا کردہ فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کریں۔ یہ مطالبہ ایک روز قبل رہا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں سے ان کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں لکھا جس طرح انہوں نے اسرائیلی قیدیوں کے ناقابلِ برداشت مصائب کے بارے میں بات کی تو امریکی صدر کو آزاد فلسطینی سیاسی قیدیوں کے لیے اسی سطح کے احترام کا مظاہرہ اور ان سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کے لیے وقت مختص کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت 9,500 سے زائد فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں آٹھ سابق اسرائیلی قیدیوں سے ملاقات کی جنہیں 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔معاہدے کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں تقریبا 1800 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں 33 اسرائیلی قیدی رہا کیے گئے جن میں آٹھ ہلاک شدہ تھے۔علاقے کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائی میں غزہ میں اب تک کم از کم 48,446 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کیساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے؛ ٹرمپ کے ایلچی نے اسرائیل کا اعتراض مسترد کردیا
  • پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
  • حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، امریکی سفیر ایڈم بوہلر
  • یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جا ئیگا: ایڈم بوہلر
  • ایم ایل ون کے حوالے سے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، حنیف عباسی
  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • فلسطینی قیدیوں سے ملاقات اور ان کا احترام کریں، حماس کا ٹرمپ سے مطالبہ
  • شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان
  • بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور اور فرانس کے سفیر کی ملاقاتیں ،  تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق