بانی پی ٹی آئی افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں‘ اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دئیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے ،میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ۔
(جاری ہے)
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں حالات بہت ابتر ہیں،سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ کن عوامل اور لوگوں نے یہ خلیج پیدا کی ۔
انہوںنے کہا کہ آنے والے وقت میں بانی پی ٹی آئی بھی میری طرح عدالتوں سے با عزت طریقے سے آزاد ہوں گے،بانی پی ٹی آئی افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو بہت بڑے لیڈر ہیں، لاہور میں اعظم سواتی کو جلسے کی اجازت دیںدودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا
لندن(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دے دیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔
دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک