چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین نے فینٹانل جیسے مادوں کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین نے فینٹانل پر مبنی منشیات کو “نارکوٹکس ڈرگز کی فہرست” میں شامل کیا ہے اور متعلقہ مادوں کی پیداوار، آپریشن، استعمال اور برآمد پر سختی سے کنٹرول کیا ہے۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد منشیات میں اپنے ٹھوس اقدامات کے ساتھ ساتھ ، چین موجودہ بین الاقوامی انسداد منشیات کے نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے، منشیات کے بین الاقوامی کنٹرول کے میدان میں اہم فیصلہ سازی میں جامع اور گہرائی سے حصہ لیتا ہے، اور انسداد منشیات کے عالمی تعاون کے لئے فعال طور پر چینی دانش اور حل فراہم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فینٹانل سے متعلق مادوں چین نے فینٹانل وائٹ پیپر مادوں کے کیا ہے

پڑھیں:

صدر چاہتے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے، ترجمان وائٹ ہائوس

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے۔

(جاری ہے)

ہاورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبا کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات: کیا یورپ یوکرین کے معاملے میں اہمیت اختیار کر گیا ہے؟
  • امریکا نے یوکرین کی تقسیم کا منصوبہ پیش کر دیا ، زیر قبضہ علاقوں پر روس کا کنٹرول رہنے کی تجویز
  • بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
  • پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245فیصد تک پہنچ گیا
  • صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر
  • صدر چاہتے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے، ترجمان وائٹ ہائوس
  • ادویات کی قیمتوں کے کنٹرول کا نظام پھر لٹک گیا
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے، ترجمان وائٹ ہاؤس