ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کے لیے حکومت کو تجاویز پیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت کو براہ راست ایل این جی درآمد کرنے سمیت اس شعبے میں اصلاحات کے لیے کئی سفارشات پیش کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیش کی گئی سفارشات میں ایل این جی براہ راست درآمد کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ایل این جی امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔
ٹیکسٹائل سیکٹر نے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر ایل این جی کی سپلائی کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی دریافت شدہ گیس کا 35 شیئر خریدنے کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز، ڈیوٹیز اور کراس سبسڈی ختم کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صنعتی صارفین پر 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کی جائے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، صنعتوں کو بجلی خریداری کے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کی اجازت دی جائے، صنعتوں کو بجلی کی خریداری کے لیے 5 سینٹ فی یونٹ ویلنگ چارجز کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکسٹائل سیکٹر ایل این جی کی اجازت کے لیے
پڑھیں:
صفائی اور بہتر انتظام کیلئے اسلام آباد میں دہلی اور لندن طرز پر نیا سسٹم لا رہے ہیں، طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری : فوٹو فائلپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صفائی اور بہتر انتظام کےلیے اسلام آباد میں نئی دہلی اور لندن کی طرز پر نیا سسٹم متعارف کروارہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے، سندھ کے وزیر توانائی اور منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پروگرام میں شریک مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی خان کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے ہمیں بحثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔