آئیفا ایوارڈز 2025: لاپتا لیڈیز بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز کے ساتھ سرِ فہرست
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک _ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہی۔
آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔
تقریب کا انعقاد دو حصوں میں ہوا۔ ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔
تقریب کی میزبانی اداکار کارتک آریان اور کرن جوہر نے کی۔
یہ پہلا موقع ہے جب آئیفا نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فلموں اور سیریز کے لیے الگ ایوارڈز کا اعلان کیا ہو۔
کون کون سی فلمیں اور اداکار ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے؟ چلیں جانتے ہیں۔
فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت بہترین ہدایت کار، بہترین اسٹوری، بہترین میوزک ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے جیسے ایوارڈز اپنے نام کر کے آئیفا کی شام نمایاں رہی۔
اداکار کارتک آریان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جب کہ اداکارہ کریتی سینن فلم ‘دو پتی’ کے لیے بہترین اداکارہ قرار پائیں۔
بہترین گلوکار کا ایوارڈ جبن نوٹیال کو فلم ‘آرٹیکل 370’ کے گانے ‘دعا’ کے لیے ملا۔
گلوکارہ شریا گھوشال کو بھول بھلیاں تھری کے گانے ‘آمی جے تومار 3.
اب بات کرتے ڈیجیٹل کے ایوارڈز کی جس میں بہترین فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ قرار پائی۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی امر سنگھ چمکیلا کے امتیاز لی کو ملا۔
سیریز کی کیٹیگری میں’ پنچایت’ کے تیسرے سیزن کو بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی پنچایت سیزن تھری کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا کو ملا۔
بہترین ڈاکیومینٹری سیریز کا ایوارڈ ‘یو یو ہنی سنگھ: فیمس’ کو دیا گیا۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بہترین فلم کا ایوارڈ کے لیے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان مائیکل بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا