آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بیان میں پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بارے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے، ہم نے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی نتیجہ خیز مشاورت جاری رہے گی
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ کو معاشی تعاون کی یقین دہانی
ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔
آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔
ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال
اس حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد نے اب تک معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے کسی اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
لاہور:ٹرک ڈرائیور کی دو نمبری پکڑی گئی، حوالات بند