امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے پیوٹن سے ان فوجیوں کی جانیں بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہی اور اس پیش رفت کی تعریف کی۔ لیکن ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انھوں نے میں ہیں

پڑھیں:

غیر امریکی غزہ، یوکرین پر مضامین شائع نہ کریں، کولمبیا یونیورسٹی

کولمبیا یونیورسٹی کے غیر امریکی طلبہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غزہ، یوکرین اور طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج سے متعلق اپنے مضامین شائع نہ کریں ورنہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انہیں سنگین صورتحال کاسامنا ہوسکتا ہے۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جرنلزم اسکول کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو اکٹھا کرکے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی مول لی گئی تو تعلیمی کامیابیاں اور شخصی آزادی بھی خطرات سے دوچار ہوسکتی ہے۔

میڈیا قانون کے پروفسیر اسٹارٹ کارل نے طلبہ کو بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا پر مشرق وسطیٰ سے متعلق تبصرے نہیں ہونے چاہیں۔

فلسطینی طالبعلم نے اعتراض کیا تو جرنلزم اسکول کے ڈین نے دوٹوک انداز میں بتایا کہ یہ خطرات سے بھرا وقت ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سےطلبہ کو کوئی بھی بچا نہیں سکتا۔

پچھلے سال کے دوران کولمبیا یونیورسٹی فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا گڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چند روز پہلے یونیورسٹی کی چار سو ملین ڈالر امداد منسوخ کی اور اگلے ہی روز امیگریشن ایجنٹس نے حال ہی میں گریجویشن کرنیوالے عرب طالبعلم محمود خلیل کو گرفتار کرلیا، خلیل کی یونیورسٹی میں رہائش بھی ختم کردی گئی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خلیل کا گرین کارڈ منسوخ کرکے اسے آبائی وطن ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پیوٹن ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں، وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، زیلنسکی
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی پالیسی کو دھچکا، ہزاروں برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم
  • جنگ بندی پر روسی صدر کا بیان نامکمل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • یوکرین میں جنگ بندی کے لیے روسی صدر پوٹن کے شرائط
  • روس یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، ولادیمیر پیوٹن
  • غیر امریکی غزہ، یوکرین پر مضامین شائع نہ کریں، کولمبیا یونیورسٹی
  • اتحادی ممالک جنگ بندی میں یوکرین کو قابل اعتماد حفاظتی ضمانتیں دلانے کے لیے منصوبہ تیار کریں.فرانسیسی صدر
  • ہم جنگ بندی کی پیشکش کو روس کے سامنے رکھیں گے.امریکی وزیرخارجہ
  • روس اور یوکرین میں مکمل جنگ بندی کا امکان ہے، ٹرمپ کا دعویٰ