انگلینڈ کے خلاف جیت پر ہماری قوم خوش ہے، ٹیم میں نمایاں بہتری آئی ہے افغان کپتان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد کہا ہے کہ اس کامیابی پر ٹیم اور افغانستان کے تمام شائقین بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بدھ کے روز لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلش ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زادران کی 177 رنز کی شاندار اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ہمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی اعتماد دے گی جو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔
واضح رہے کہ افغانستان کا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی 2025 :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں کیلئے میچ میں فتح حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔ افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔