2025-03-29@00:17:33 GMT
تلاش کی گنتی: 4123
«میرے باپ نے»:
(نئی خبر)
ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی غور نہ کیا ہو مگر بیشتر افراد ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو زیادہ آرام دہ سمجھتے ہیں۔یقیناً زیادہ دیر تک اس پوزیشن سے پاؤں سن ہو سکتے ہیں مگر یہ آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیٹھنے کا یہ انداز جسم اور صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟تو اس حوالے سے سائنسی شواہد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کولہوں پر اثرات تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ بیٹھنے سے کولہوں کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں اور وہ اوپر نیچے ہو سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے سے خون کا بہاؤ بھی...
قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔ تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

جعفر ایکسپریس ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ۔ فصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان، جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے...
بھکر: بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔ بے رحم باپ نے تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے...

کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی کے سوال ’کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے‘پر جواب آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی نے کیا، بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں،ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل بانی سے ملاقات کی شرط رکھی تھی،واضح طور پر کہا تھا دہشتگردی کیخلاف کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی مزید :
بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے (قاتل کے...
انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک مزید توسیع کردی۔ وکیل صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی تاہم دوران سماعت ملزم کے والد کامران اصغر قریشی نے شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار انہیں کھینچ کر کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ملزم ارمغان قریشی نے اپنے والد کی جانب سے تجویز کردہ نئے وکیل کو اپنی وکالت کے لیے نامزد کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان نے بعد ازاں اپنے والد سے بھی ملاقات سے انکار کیا...
گجرات: بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔ سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاریکینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) ایک دور ایسا بھی گزرا کہ جب لوگ فقیروں کی دعا کو اپنے لیے "لکی" سمجھتے تھے۔ فقیر بھی ایسے سادہ ہوا کرتے تھے کہ گویا درویش ہوں۔ وہ دروازوں پر آکر صدا لگایا کرتے تھے اور لوگ حسبِ توفیق آٹا خیرات کر دیا کرتے تھے یا انہیں کھانا کھلا دیا جاتا تھا۔ لیکن عصرِ حاضر میں براہ راست گھروں کے باہر گھنٹیاں بجائی جاتی ہے۔ چاہے آرام کا ہی وقت کیوں نہ ہو۔ اگر ان کی مدد کر دی جائے تو بغیر دعا دیے دفعتاً فرار ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہم کوئی ڈاکو ہوں کہ دوبارہ گداگروں سے پیسے واپس لے لیں گے۔ اگر خلاف توقع کم پیسے...
شاہد سپرا: حج آپریشن کے دوران عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع، سعودی ویزا لگوانے کیلئے کوائف اپ لوڈ کرنے کی 22 مارچ تاریخ مقرر۔عازمین کو "پاک حج ایپ" پرپاسپورٹ کی کاپی ودیگر کوائف اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، پاک حج ایپ پر سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تصویر بھی اپ لوڈ ہو گی۔عازمین کو پاک حج ایپ کواپ ڈیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی، عازمین حج ایپ پرجا کر پاسپورٹ سکیننگ والے لنک میں ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین کو بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے شرکا کی آمد جاری ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا پارلیمنٹ پہنچ گئے،گورنر فیصل کریم کنڈی بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس...
فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں! رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں پبلک سیکڑ کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق یواے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری وسائل کی جانب سے جاری اعلامیے کے لیے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات یکم شوال سے 3 شوال تک ہوں گی۔ سرکاری اداروں میں دوبارہ کام 4 شوال سے شروع ہوگا۔ اگر رمضان 30 روز کا ہوا تو ایک اضافی تعطیل 30 رمضان کو بھی دی جائے گی۔ یو اے ای میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو ہوگا۔ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتے کو نظر آنے کی صورت میں عید اتوار کو ہوگی اور عید...

خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک
پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری...
پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔ ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔ ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے بارے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ،آج(منگل ) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی امداد پر پھلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری...
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کا آغاز عموماً کھجور کے ذریعے ہوتا ہے۔ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان میں 5غذاؤں سے پرہیز کرکے دن بھر متحرک اور تازہ دم رہیں گو رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے لیکن افطاری کے بعد 3 سے 5 کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ سحر و افطار میں کھجور کے فوائد کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو روزے کے دوران کافی دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اللہ کی اس بے مثل نعمت میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر...
مدینہ منورہ سے اسّی میل کے فاصلے پر ’’بدر‘‘ ایک گاؤں تھا، جہاں حق و باطل کے درمیان پہلا بڑا معرکہ بپا ہُوا، اسی مناسبت سے اسے غزوۂ بدر کا نام دیا گیا۔ یہ لڑائی سترہ رمضان سن دو ہجری کو لڑی گئی، جس میں تین سو تیرہ مسلمان اور ایک ہزار کفار شامل ہوئے۔ سیرت و تاریخ کی مستند کتب کے مطابق مشرکینِ مکہ کے پاس سات سو اُونٹوں کے علاوہ درجنوں گھوڑے اور سیکڑوں کی تعداد میں تیر و تلوار اور جنگی اسلحہ موجود تھا، جب کہ اس کے مقابلے میں مسلم لشکر کے پاس صرف ایک سو ستّر اُونٹ، دو گھوڑے اور آٹھ تلواریں تھیں۔ اب ہم میدانِ بدر کے جزوی واقعات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ بدترین دور ہے ہمیں جس دہشت گردی کا سامنا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی ایک گروپ ہوتا تھا دو ہوتے تھے، اب سارے گروپوں نے اس ملک پہ ایک ہی دفعہ ہلہ بولا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں نے اپنی اسٹریٹیجی چینج کرلی ہوئی ہے وہ بہت ایڈوانس ہوگئے ہوئے ہیں، صرف آپریشن سے یا صرف مذاکرات سے بات نہیں بنے گی، ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، تب جا کر بات بنے گی۔ تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ من حیث القوم...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرسیدتوقیرحسین شاہ نے وزیراعظم آفس میں عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، جس کے بعدوزیراعظم کے سیکرٹری اسد رحمان گیلانی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب وزیراعظم آفس میں نیا اسپیشل سیکرٹری لگا یا جائے گا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم شہبازشریف کے قریب ترین اور دیرینہ ساتھی ہیں،وزیراعظم توقیرشاہ کی آمد کے بعد اپنے دفتر اور سیاسی، اتحادی جماعتوں کے معاملات سے مکمل مطمئن ہو گئے ہیں،ڈاکٹر توقیر شاہ کل دن گیارہ بجے بلائے گئے پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس میں پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،ڈاکٹر توقیرشاہ کو دسمبرمیں وزیراعظم نے واپس آنے کا کہا جس پر وہ...
خیبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کیے گئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔ اننت امبانی کی شادی میں کم...
فائل فوٹو ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کیے گئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
برطانوی حکومت نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، برطانوی شہری پاکستان افغان سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سندھ میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی ایڈوائزری میں کے پی کے کئی شہر اور پورا بلوچستان شامل ہیں۔ Post Views: 1

پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اورعمران ہیں ،پی ٹی آئی اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے، راناثناء اللہ
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ سکیورٹی مسائل کا حل یہی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت مل بیٹھیں،پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اور بانی پی ٹی آئی ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسے نعرے لگاتی رہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،پی ٹی آئی مذاکرات کی میزپر نہیں بیٹھناچاہتی تو ٹکریں لگاتی رہے، اس جماعت کی تمام ترتوانائیاں ریاست کے خلاف خرچ ہورہی ہیں،پی ٹی آئی کی یہ خام خیالی ہے کہ اس کے بانی کے علاوہ سب صفرجمع صفرہیںلہذاپی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے پی ٹی آئی اپنی توانائیاں ملک کے...
کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے! سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا...
احمد منصور: سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے طور درہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائی میں تین خوارج واصل جہنم ہوگئے ، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام عیسیٰ رکھا گیا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی حسین ہوگئی۔ مریم نفیس نے لکھا کہ ملیں سید عیسیٰ امان احمد سے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عمر اس پیارے بچے نے اس بابرکت ماہ میں آ کر ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔ اس دنیا میں اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللہ آپ کے سارے خوابوں کو پورا کرے۔ آمین۔ مداحوں سے بھی درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A...
ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد تمام راستے ٹریفک کے لیے بحال ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے ڈپٹی کمشنرز نے صبح سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہنے والے تمام راستوں کو اب ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا کہ زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک اور تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسی طرح وانا گومل زام روڈ آج سارا دن مسافروں اور ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔ اس کےعلاوہ ڈپٹی...
علامتی فوٹو بھکر کے علاقے نبو والا میں باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچے کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ باپ بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا، پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
بیلجیئن سینما کی معروف اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ایمیلی ڈیکین، جنہوں نے 1999 میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا، ایڈرینل گلینڈ کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔ ایمیلی ڈیکین نے اکتوبر 2023 میں اس بیماری کا انکشاف کیا تھا، جس میں ایڈرینل گلینڈز یعنی گردوں کے اوپر واقع غدود میں کینسر کے خلیات پھیل جاتے ہیں، جس کی وجہ سے جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔ ایمیلی 29 اگست 1981 کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بیلجیئم کے میوزک اینڈ اسپوکن ورڈ اکیڈمی سے حاصل کی۔12 سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کرنے والی...
فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے...
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلئے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے، خط میں کہا گیا ہے کہ زیر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فیک اکاونٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے یہ قابل مذمت ہے، آپ نے قانون وآئین کا تماشا بنایا ہوا ہے، آج نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کربیٹھ گئے ہیں وہ آپ کو مان لیں، نوجوانوں کو اپنے حقوق کا پتا ہے، جن لوگوں نے بانی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف شکست کھائی بلکہ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنا دیا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا اور 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی پوری ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک مایوس کن اسکور تھا نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی...
عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے اپنی 60 ویں سالگرہ کی پیشگی تقریب پر متعارف کروایا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گوری شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان خان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں ہے۔ نام کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ایک صحافی نے میڈیا انٹرایکشن کے دوران عامر خان سے پوچھا کہ کیا سلمان خان کو بھی اپنی گوری ملے گی؟ اس پر عامر نے سب سے چٹخارے دار جواب دیا۔ صحافی نے عامر خان کو چھیڑتے ہوئے ادھورا سوال پوچھا، ’’شاہ رخ کے پاس گوری ہے، اب آپ کے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے کہا کہ ملک میں عیدالفطرکی تعطیلات 1 شوال سے شروع ہوکر 3 شوال 1446 ہجری کو ختم ہوں گی، 4 شوال سے سرکاری امور دوبارہ سے سر انجام دیئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کی رویت 29 مارچ کو ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا شو میں عائزہ خان اپنے شوہر معروف اداکار دانش تیمور کے ساتھ شریک تھیں جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی شادی شدہ زندگی کے مالی معاملات پر روشنی ڈالی عائزہ خان نے بتایا کہ دانش تیمور کے مالی معاملات ان کے والد سنبھالتے ہیں اور وہ خود اس معاملے میں کم ہی مداخلت کرتے ہیں انہوں نے کہا شروع میں جب میں کام نہیں کر رہی تھی تو مجھے جیب خرچ کی ضرورت ہوتی تھی اور یہ رقم مجھے دانش کے والد سے ہی ملتی تھی وہی مجھے چیک دیتے تھے اور اگلے مہینے...
اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔ اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ زیر التوا کیسز اور جوڈیشل افسران کے تجربے...
---فائل فوٹو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازع کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024ء کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جس کے لیے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیلذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز...
انسداد دہشتگردی آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پی ٹی آئی بھی حامی نہیں، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پھر پی ٹی آئی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج کی حکومت میں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ آج عوام حکومت کی فسطائیت کا شکار ہیں۔ ہم نے مظلوم کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا قائد جعلی مقدمات ہیں 590 دنوں سے قید ہے۔ کیا آج کا پاکستان...
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔ اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔ عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری...
مالدیپ(نیوز ڈیسک)مالدیپ کی حکومت نے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر عید الفطر کے پورے ہفتے کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اگر وزارت اسلامی امور یکم شوال کا اعلان 31 مارچ 2025 کو کرتی ہے تو سرکاری تعطیلات 31 مارچ سے 3 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی۔ عید الفطر 30 مارچ کو آنے کی صورت میں سرکاری تعطیلات کو 30، 31 مارچ اور یکم اپریل میں منتقل ہوجائے گا۔ صدر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عید کی سرکاری تاریخ سے قطع نظر، عید کی تعطیلات 3 اپریل تک رہیں گی، تاکہ ملازمین کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مذاکرات کی دعوت پر مبنی خط لکھے جانے کے بعد چین، روس اور ایران نے چابہار کے قریب محافظِ امن2024ء نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں عالمی سیاست میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتی ہیں، جہاں مشرق وسطی میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان مشقوں میں آذربائیجان، جنوبی افریقہ، پاکستان، قطر، عراق اور یو اے ای بطور مبصر شریک ہوں گے۔ ان فوجی مشقوں کا وقت نہایت اہم ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں امریکہ اور اسرائیل بارہا ایران کو دھمکا چکے ہیں کہ اگر اس کا جوہری پروگرام روکا نہ گیا تو...
پاکستان کی سرزمین ایک بار پھر خون میں نہا گئی، معصوم مسافروں کی چیخیں خاموشی میں دفن ہو گئیں، اور دہشت گردی کا ایک اور بدنما داغ ہماری تاریخ کا حصہ بن گیا۔ سانحہ بولان ایک ایسا المیہ ہے جس نے دلوں کو چھلنی کر دیا، آنکھوں میں آنسو بھر دیئے اور قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ صرف چند جانوں کے ضیاع کا نہیں، بلکہ ایک اجتماعی دکھ اور افسوس کا عنوان ہے، جو بار بار ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر ہمارے پیارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ وہ بدقسمت ٹرین، جو سینکڑوں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، ہر کسی کے دل میں خوشی...
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم...
پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنے کی طالبان کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پاکستان نے افغان مہاجرین کی ملک بدری مؤخر کرنے کی طالبان کی درخواست مسترد کر دیپاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کابل کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ اسلام آباد یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ پاکستان نے 7 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8 لاکھ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ...

’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس میہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ ان کے بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل...
بھارت بہتر ہے یا پاکستان؟ وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ سے متعلق سوال کا محتاط انداز میں جواب دے دیا۔ ایک مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں میں دنیا کو متحرک کرنے کی طاقت ہے، اسپورٹس کی روح مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہوں گا کہ کھیلوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ جب وزیراعظم مودی سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں سے کون سی ٹیم بہتر ہے تو انہوں نے ایک متوازن اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ انہوں...
بھارتی اداکارہ حنا خان، جو اس وقت کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں، نے رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان کی یہ پوسٹس فوری طور پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے کمنٹس کی بوچھاڑ کردی۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘‘ انہوں نے رمضان کے دوران اپنے بھائی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں...
اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت...
مالے: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت عوام کو پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوتیں، لیکن صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ 4 اور 5 اپریل...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
سربراہ پاسدران انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دے گا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ پاسدران انقالاب حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حوثی یمن کی نمائندہ حکومت ہے وہ اپنے فوجی آپریشنز کے فیصلے لینے میں خود مختار ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات و خود مختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ Post Views: 1
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔ آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔ Post Views: 2
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کابل کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ اسلام آباد یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 7 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8 لاکھ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ کیے جانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی تصور کیا جائے گا۔پہلے رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان تمام افغانوں کو ملک...
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر بے شمار نعمتیں نازل کی ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مزدور سارا دن محنت کرتے ہیں لیکن روزہ نہیں چھوڑتے، تاکہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ تفصیلات اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیہاڑی دار مزدور رمضان محنت
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گذشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیئے، جسکے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کیلئے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کو ڈکٹیشن دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا کہ امریکا یمنی عوام کا قتل عام بند کرے، امریکا اسرائیلی نسل کشی اور دہشت گردی کی حمایت بند کرے۔ عباس عراقچی کا مزید...
اسلام آباد: پاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کابل کو واضح الفاظ میں بتادیا گیا ہے کہ اسلام آباد یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ پاکستان نے 7 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8 لاکھ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ کیے جانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی تصور کیا جائے گا۔ پہلے رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان تمام افغانوں کو ملک سے نکالنے کا منصوبہ...
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیے جس کے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کے لیے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا امریکا کو کوئی حق نہيں ہے اور وہ دور 1979ء میں ہی ختم ہوگیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا اسے کوئی...
ایم سرورصدیقی اس نے کہا ان دنوں میری عجیب حالت ہے سمجھ میں نہیں آتاکیاکروں؟ چہرے مہرے سے سنجیدہ لیکن حددرجہ پریشان ،باوقار اور کھاتے پیتے گھرانے کا ایک نوجوان درویش کے روبرو بیٹھا ،اپنا مسئلہ بیان کررہا تھا ۔میراکوئی کام کرنے کو جی نہیں کرتاجیسے جذبات مرگئے ہوں وہ بات کرتے کرتے رک گیا جیسے کسی خیال سے سراسیمہ ہوگیا ہو۔ درویش نے بڑی محبت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا اور نرمی سے کہا اپنی بات مکمل کرلو نوجوان نے ادھر ادھر د یکھا شرما کرکہا کسی نازنیں، مہ جبیں کو بھی دیکھ کر کوئی حس بیدارنہیں ہوتی ۔ایک وقت تھا دل کے تار کھڑک کھڑک جاتے تھے ،اب ایسا نہیں ہے۔ شاید اسی کو بے حسی کہاجاسکتاہے...
ملتان پریس کلب میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور کا کہنا تھا کہ جنید حفیظ جیسے ملعونوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، گستاخانہ فلم، آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی تنقید جیسے واقعات کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقان رسول تا قیامت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا راستہ روکنے کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے سے...
فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے، دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ایکسپورٹ یونٹس پر ٹیکس نہيں لگے گا لیکن گرڈ سے خریدی گئی بجلی پر ٹیکس لگے گا۔وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے، ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ نئی پالیسی کے بعد نیٹ میٹرنگ میں کمی نہیں اضافہ ہوگا، آئی پی پیز کے...
اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہیں۔ پاکستان علماء کرام کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں علماء کرام کو قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات حافظ حسین احمد، مولانا سعید احمد، مفتی عبدالباقی بڑیچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان...

ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشت گردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
کراچی: نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ایک شہری نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنادیا۔ واردات اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، اس نے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان محفوظ رکھنے کے لیے فلمی انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔ شہری کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کی گونج گلی میں سنائی دیتی رہی جس کے بعد ڈاکو خوفزدہ ہوکر موقع سے فرار...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔ مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ ہوائی...
سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کیلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر رہے ہیں۔ آگ خان پور کے علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں پر لگی ہے۔ آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا آگ کو تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔ علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ تمام وفاقی وزراء اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔ اس کے...
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک ای میل شیئر کی، جس میں انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیوں کو معطل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز...
دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر سندھ میں احتجاج شدت اختیار کر گیا،.مختلف شہروں میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی طاقتور حلقوں اور وفاق کو عوامی طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ”دریائے سندھ پر کینال نامنظور“ کا نیا نعرہ اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو 27 دسمبر کے جلسے سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کینال منصوبے کے خلاف پارٹی کی پالیسی واضح کریں...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں را کا ہاتھ ہے، پاکستان میں مختلف گروپس ہیں، ان کے خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو اکٹھا کرنے والی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ہے، ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بھارتی ایجنسی مجرمانہ، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔ "محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ،...

"محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
دہشتگردوں نے آج صبح ایف سی کے قافلے پر نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کاروائی میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 3 اور دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: نوشکی میں دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی ذرائع کے مطابق بزدلانہ خودکش حملے میں ایف سی کے 3 جوان اور 2 سویلین شہید ہو گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے بھاگنے کے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔...
اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پابندیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کی تقریب میں شریک تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران کوئی پلیئر نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نام لیے بغیر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہو سکتے، میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی...
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔ مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو انسٹاگرام پر ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔...

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی کا دورہ ملتان، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر فاتحہ خوانی
مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کر جانے والے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، ریجنل صدر آئی ایس او ملتان ریجن سید احتشام حیدر، علامہ...
سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا رپورٹ کے مطابق واقعہ فاروق آباد کے نواحی ڈیرہ حاجی نواب خاں کا ہے، ویڈیو میں متعدد افراد 17 سالہ بلال کو برہنہ کر کے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ تھانہ صدر فاروق آباد میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ویڈیو میں تشدد کرنے والے 8 افراد کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوئے بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے، ملزمان کو...
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔ حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔ View this post on Instagram ...
پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔ قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم...
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے۔ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا...

ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے‘سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا موقف بھی آگیا
لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
ٹرمپ کے حکم پر 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل، وائس آف امریکا بھی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیوں کو معطل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک ای میل شیئر کی، جس میں انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کے ساتھ پریس بریفنگ ایک معمول کا عمل ہے۔ عموماً یہ عمل خوشگوار جملوں کے تبادلے اور باہمی معاملات پر محتاط رائے پر مبنی ہوتا ہے تاہم چند روز قبل یوکرائن کے صدر برزنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات غیرمتوقع طور پر تلخی پر منتج ہوئی۔ اطراف سے تندوتیز جملوں کے تبادلے سے ریالٹی ٹی وی شو کا سماں بن گیا۔ تلخی اس حد تک بڑھی کہ سفارتی آداب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مہمان صدر کو پیغام دیا گیا کہ اب مزید پروگرام جاری رکھنا مشکل ہے۔ اسی لیے انھیں فوراً وائٹ ہاؤس چھوڑنا پڑا۔ ماڈرن تاریخ میں دو ملکوں کے سربراہان کے درمیان...
بہت دن سے یہ بازگشت سننے کو مل رہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دلچسپی کے باعث اب علم و ادب اور شعر و سخن کے متوالے کم ہوتے جا رہے ہیں کچھ دانا و بینا نے تو اس بات کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ آیندہ بیس، پچیس برسوں میں پرنٹ میڈیا زوال کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ کتابیں اور اخبارات و رسائل کی اشاعت محدود ہو جائے گی یا پھر بالکل ختم ہو جائے گی لیکن تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا نہیں ہے آج بھی جونیئر و سینئر لکھاریوں کی کتب کی اشاعت باقاعدگی سے ہو رہی ہے، ہر موضوع پر کتابیں شایع ہوتی ہیں اور قاری اپنے ذوق و فکر کو...