بلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ، آج سے ریلوے کا آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ،آج(منگل ) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔
بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی امداد پر پھلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔
پیر کو پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آستین کے سانپ ہمارے ملک کے اندر ہی موجود ہیں ۔
ہندوستانی میڈیا کو کیسے معلوم تھا کہ ٹرین حادثہ ہونا ہے اور اس پر اس اندازسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈاکرنا ہے اور اسکے ساتھ ہی ملک کے اندر غیر ملکی امداد پر پھلنے والی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مشنیں اس پروپیگنڈے کو اسی رفتار سے آگے بڑھاتی نظر آتی ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔
Post Views: 1