اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے: اداکار دانش تیمور
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے!
سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔
اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا پیار اور عزت ہے، اور فی الحال میں اپنی زندگی انہی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔”
سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، دانش تیمور اور عائزہ خان پاکستان کے سب سے پسندیدہ مشہور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جو اپنی اسکرین اور حقیقی زندگی کی کیمسٹری کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اورعمران ہیں ،پی ٹی آئی اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے، راناثناء اللہ
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ سکیورٹی مسائل کا حل یہی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت مل بیٹھیں،پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اور بانی پی ٹی آئی ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسے نعرے لگاتی رہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،پی ٹی آئی مذاکرات کی میزپر نہیں بیٹھناچاہتی تو ٹکریں لگاتی رہے، اس جماعت کی تمام ترتوانائیاں ریاست کے خلاف خرچ ہورہی ہیں،پی ٹی آئی کی یہ خام خیالی ہے کہ اس کے بانی کے علاوہ سب صفرجمع صفرہیںلہذاپی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے پی ٹی آئی اپنی توانائیاں ملک کے حق میں صرف کرے تو اچھارسپانس آئے گا،پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اور بانی پی ٹی آئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018میں بھی مولاناسسٹم سے باہررہ کرجدوجہدکرناچاہتے تھے ،انہوں نے کہہ مولانا کو ہم اپنے موقف پر قائل کریں گے۔راناثناء اللہ نے کہاکہ قومی سطح پر جو کردارنوازشریف کے ذمے ہو گاوہ اداکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت کے بعد ہمیں یہ دن دیکھناپڑے، سکیورٹی مسائل کا حل یہی ہے کہ ہم سب مل بیٹھیں، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت سیکورٹی کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کرےگی، اجلاس میں سیاسی قیادت کی مشاورت اور رہنمائی بھی عسکری قیادت کو میسرآئے گی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی خلاف جو آپریشنزہورہے ہیں وہ بڑے آپریشنزہی ہیں،افغانستان میں برسراقتدارٹولے نے دہشت گردوں کو محفوط پناگاہیں دی ہیں اور وہ وہاں تربیت بھی حاصل کررہے ہیں۔