نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کیے جانے کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا
رپورٹ کے مطابق واقعہ فاروق آباد کے نواحی ڈیرہ حاجی نواب خاں کا ہے، ویڈیو میں متعدد افراد 17 سالہ بلال کو برہنہ کر کے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ تھانہ صدر فاروق آباد میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ویڈیو میں تشدد کرنے والے 8 افراد کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوئے بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے، ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں،قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر کالج پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔
سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اساتذہ اور طلبہ ڈانس کرتے پائے گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں۔