ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشت گردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔
وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دسمبر تک تمام اداروں کو خودمختار بنا دیں گے۔ صوبے میں مائننگ کا بڑا ذخیرہ ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے چیلنج دیا کہ کوئی پرفارمنس پر مناظرہ کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ 2014 سے جاری ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع کیا۔ کابینہ ممبران اور بیوروکریسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور
انہوں نے کہا کہ صوبے کا دوسرا بڑا ایشو امن و امن و دہشت گردی کا ہے، یہ حالات خراب کیوں ہوئے، بانی کی دور میں یہ حالت ٹھیک ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی امن وامان کی صورتحال کی جانب توجہ دی، کے پی اور بلوچستان کے حالات سندھ اور پنجاب سے یکسر مختلف ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشت گردی شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بارڈر پر سپر پاورز کو شکستیں ہوئی ہیں، وفاقی حکومت کی نااہلی سے حالات اس نہج پر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب
علی امین گنڈاپور کا کہن اتھا کہ دنیا میں مذاکرات سے حالات ٹھیک ہو جاتے ہیں، ہم نے اسٹیک ہولڈرز کو بلایا، 2 ماہ مکمل ہوئے ٹی او آرز وفاق نے نہیں دیے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس مقابلہ کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور ترقیاتی کام علی امین گنڈاپور کابینہ وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور ترقیاتی کام علی امین گنڈاپور کابینہ وفاقی حکومت علی امین گنڈا پور انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ریاست دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، معاون خصوصی وزیراعظم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھا گیا، مگر اب ریاست آہنی ہاتھوں سے دہشتگردوں سے نمٹے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی ہے، کیونکہ ان میں جرات نہیں کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ تو دور، سامنا بھی کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آخری فتح ریاست اور عوام پاکستان کی ہی ہوگی۔
حذیفہ رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ نیشنل انٹرسٹ کے خلاف جا کر سیاست کرتی رہی ہے۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے کو نیشنل سکیورٹی پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، جسے ریاست اور حکومت ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایشو پر پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس ایشو پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ تاہم، اگر کوئی دہشتگردی کو گلوریفائی کر کے بھارتی ایجنڈا لیکر چلنے کی کوشش کرے گا، تو حکومت اور پاکستانی عوام ان سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ کسی بھی سطح پر کسی کو بھی دہشتگردوں کی سیاسی سہولت کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
معاون خصوصی نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی
Post Views: 1