بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ  گوری پریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔

اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔

عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری سامنے آ گئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 60 سال کی عمر میں رومانس کا اعلان، عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟

جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے رشتہ کو عوامی سطح پر کیوں پیش کیا، تو عامر نے جواب دیا، ’ہم اب ساتھ ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر اتنا بھروسہ رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو بتا سکیں۔ اب میں اسے چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ کل اگر میں گوری کے ساتھ کافی کے لیے جاؤں، تو آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ آ سکتے ہیں‘۔

عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی، اور ان کے ان شادیوں سے3 بچے ہیں۔ جب ان سے گوری کے ساتھ شادی کے ارادے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’میری 2 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن اب 60 سال کی عمر میں شادی شاید مجھے زیب نہیں دیتی۔ لیکن دیکھتے ہیں‘۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری بنگلور سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک 6 سالہ بچے کی ماں ہیں۔ ان کی لنکڈ ان پروفائلز کے مطابق، وہ 2007 سے ایک مشہور سیلون میں پارٹنر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان سے تعلق کے باوجود، گوری اپنی ذاتی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، اسی لیے عامر نے فوٹوگرافروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، گوری نے عامر خان کی صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں جس میں’دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان‘ شامل ہیں۔ اس پر عامر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی وڈ  کی فلمیں نہیں دیکھتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ عامر خان عامر خان شادی گوری خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ گوری خان کے مطابق

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی بندی کے ساتھ ہولی کی مبارکباد، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کو شدید تنقید اور حمایت دونوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کچھ صارفین نے ان کے اس عمل کو ہندو کلچر میں شمولیت قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اسے رواداری کی علامت سمجھا ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہندوؤں کے کلچر میں گھس رہی ہیں اِن سے پوچھو کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہانیہ عامر جان بوجھ کر ایسی متنازع چیزیں کرتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور reach حاصل کر سکیں دوسری جانب کچھ لوگوں نے اداکارہ کے اس عمل کو ثقافتی ہم آہنگی کی ایک اچھی مثال قرار دیا ایک صارف نے لکھا بندی کسی ایک مخصوص مذہب کی ملکیت نہیں جیسے شلوار قمیض صرف مسلمانوں کا لباس نہیں اگر ہم ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کریں گے تو دوریاں ختم ہوں گی جہاں کچھ لوگ ہانیہ عامر پر تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے انہیں سپورٹ بھی کیا اور ان کی نیت پر سوال اٹھانے کو غیر ضروری قرار دیا تاہم تنازع شدت اختیار کر گیا جب بعض صارفین نے اداکارہ کو ان فالو کرنے کا مشورہ دینا شروع کر دیا یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کسی تنازع کا شکار ہوئی ہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنی بے باک اور منفرد پوسٹس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں ان کی حالیہ پوسٹ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ مشہور شخصیات کا ہر عمل سوشل میڈیا صارفین کی کڑی نگرانی میں ہوتا ہے اور ان کے ہر قدم پر مثبت یا منفی ردعمل ضرور آتا ہے

متعلقہ مضامین

  • عامر اور 25 سال پُرانی دوست میں محبت کیسے پروان چڑھی؛ جوڑے نے بتادیا
  • شادی کا معاشی خودمختاری سے تعلق نہیں، بیٹا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی، جسٹس منصور
  • شاہ رخ اور عامر کے بعد، کیا سلمان خان کو بھی اپنی ’’گوری‘‘ ملے گی؟ اداکار کا مزاحیہ ردعمل
  • کون سی بات نے گوری کو عامر خان سے محبت میں مبتلا کیا؟
  • ’’دی ایوینجرز‘‘ فلم کے اداکار کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی کے متعدد واقعات کا انکشاف
  • ریمبو پروگرام کے دوران چھوٹی بہن کے ذکر آبدیدہ کیوں ہوئے؟
  • منگیتر کا اپنی والدہ کے ساتھ مل کر گھر خریدنے پر دُلہن کا شادی سے انکار
  • عامر خان نے گرل فرینڈ گوری کیساتھ عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی؟ ویڈیو دیکھیں
  • ہانیہ عامر کی بندی کے ساتھ ہولی کی مبارکباد، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل