UrduPoint:
2025-03-17@20:57:22 GMT

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے کہا کہ ملک میں عیدالفطرکی تعطیلات 1 شوال سے شروع ہوکر 3 شوال 1446 ہجری کو ختم ہوں گی، 4 شوال سے سرکاری امور دوبارہ سے سر انجام دیئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کی رویت 29 مارچ کو ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں اسلامی مہینے رمضان المبارک کی مدت 29 یا 30 دن ہوگی، جس کے بعد عیدالفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر ہے، اگر چاند 29 مارچ کو نظر آتا ہے تو عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہوگی اور یکم اپریل تک سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی، تاہم اس کے نتیجے میں 29 مارچ سے یکم اپریل تک چار دن کی تعطیل بن جائیں گی کیوں کہ ملک بھر میں زیادہ تر ملازمین کے لیے ہفتے کا روز ویک اینڈ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء، اگر 29 مارچ کو چاند نظر نہیں آتا اور رمضان المبارک 30 دن تک جاری رہتا ہے تو شوال کا پہلا دن 31 مارچ بروز پیر کو آئے گا، اس صورت میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی، اس صورت میں رہائشیوں کو پانچ دن کا طویل ویک اینڈ ملے گا جو 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگا، اگر رمضان کا مقدس مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو پھر 30 رمضان المبارک اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کی تعطیلات میں شامل سرکاری تعطیل ہوگی۔                                   .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات رمضان المبارک عید الفطر کی کی تعطیلات اپریل تک مارچ کو

پڑھیں:

پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش اور سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتی ہے، ماضی میں تو متحدہ عرب امارات کے ویزے کا حصول زیادہ مشکل نہیں تھا تاہم اب خواہشمند افراد کو ویزے کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزارت خارجہ سے سوال پوچھا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے کیوں محدود کیے گئے ہیں اور اس پابندی کی وجہ کیا ہے۔

جس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ مسائل کے باعث اب جانچ پڑتال کو سخت کیا گیا ہے اور کچھ افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟

بڑی وجہ یہ ہے کچھ پاکستانی شہری جعلی ڈگریاں، ڈپلومہ اور جعلی ملازمت کے معاہدے جمع کراتے ہوئے پائے گئے ہیں جبکہ کچھ اپنے ویزوں سے زائد قیام کر چکے ہیں، بعض پاکستانی سیاسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ ارکان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی نامناسب استعمال کرتے پایا گیا ہے ان وجوہات کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب میں مزید بتایا گیا کہ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے، امارات کے ویزوں کے اجرا کے لیے سفارشی خطوط وزارت خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو بروقت ویزا کی سہولت کے لیے شیئر کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے پر پاکستانیوں کو پابندی کا سامنا، اصل معاملہ کیا ہے؟

وزارت فاطر کو بھی ویزا کے اجرا کی سفارش کرتی رہتی ہے، اس معاملے پر حکومت، متحدہ عرب امرات کے ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کے جواب میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ان کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت (اگر قابل اطلاق ہو) اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی درکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پاکستانی کمیونٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قومی اسمبلی متحدہ عرب امارات ہوٹل بکنگ وزارت فاطر وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت
  • عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان
  • سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟
  • پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟
  • عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی کا اعلان، تاریخیں سامنے آگئیں
  • عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
  • سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ
  • عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو؟ مصری اور اماراتی ماہرین کی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
  • متحدہ عرب امارات کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار