پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔
قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم ترین اسکور بھی بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟
واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Post Views: 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فقط ایک اسٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔
تاہم ٹی20 فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابراعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو "بہترین" ماننے سے صاف انکار
اسپورٹس اسٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابراعظم کے روپ میں آپکے پاس محض ایک اسٹار ہے، اسے بھی نیچا دیکھائیں گے تو کرکٹ کیسے چلے گی؟، مجھے لگتا ہمارے سابق کرکٹرز کو اپنے منہ بند رکھنے چاہیے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر کرکٹر پر بُرا وقت آتا ہے اور یہ کیرئیر کا حصہ ہوتا ہے، آپ ساری زندگی ایک جیسی کرکٹ اور رنز کے انبار یا وکٹیں نہیں اُڑا سکتے، تو بابر کیسے ہر میچ میں 100 بناسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'
سعید اجمل نے کہا کہ ٹی20 میں بابراعظم اور رضوان نے اچھے نتائج دیے، انکا بڑا کردار رہا ہے، انہوں نے دونوں کرکٹرز کو کم اسڑائیک ریٹ کے باوجود میچ ونر قرار دیا۔