ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔
مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو انسٹاگرام پر ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Minahil malik (@minahilmalik727)
ہوائی جہاز سے لے کر سعودی عرب پہنچنے تک کے مناظر کے بعد، مناہل نے وہ لمحہ بھی شیئر کیا جب ان کی پہلی نظر خانہ کعبہ پر پڑی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ ویڈیو کا اختتام ان الفاظ پر ہوا، ’’بے شک، اللہ کے گھر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘
اپنی اس روح پرور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مناہل نے کیپشن میں لکھا، ’’الحمدللہ، میرا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا۔ شکریہ اللہ! مجھ جیسے گناہگار کو اپنے گھر میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ آج میں بہت خوش ہوں۔ کیونکہ میں ذلیل تھی، میں حقیر تھی، تیرے در کا ایک فقیر تھی، تونے ایک ہی سجدے میں مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔‘‘
مناہل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے لاکھوں فینز نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں۔ کئی صارفین نے لکھا، ’’اللہ آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے اور آپ کو مزید نیکیوں کی توفیق دے۔‘‘ جب کہ کچھ نے کہا، ’’یہ ویڈیو دیکھ کر دل کو سکون ملا۔‘‘
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے : احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب میں کہا کہ دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، نوجوان دانش یونیورسٹی سے فائدہ حاصل کریں گے، یہ ایک جدید یونیورسٹی ہوگی، محمد شہبازشریف نے دانش یونیورسٹی کا ماڈل پیش کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے، پاکستان کو نالج اکانومی بنا رہے ہیں، دانش اسکولوں پرتنقید کی جاتی تھی، یہ منصوبہ 190ملین پاونڈ کی رقم سے بنایا جارہا ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہر انسان کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔