ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ کےلیے جذباتی پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔
حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)
ریتک نے کیپشن میں لکھا، ’’خواب حقیقت بن گئے۔ سوزین، تم پر بے حد فخر ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 20 سال پہلے یہ وہ تصور تھا جس کا تم ہمیشہ خواب دیکھتی تھیں، اور آج جب تم حیدرآباد میں اپنا دوسرا چارکول پروجیکٹ لانچ کر رہی ہو، تو میں اس چھوٹی سی لڑکی کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا، جس نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھنے کی ہمت کی تھی۔‘‘
ریتک نے سوزین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا، ’’تمہاری محنت صاف نظر آتی ہے، لیکن سب سے زیادہ تمہاری منفرد اور شاندار صلاحیتیں جھلکتی ہیں! واقعی عالمی معیار! میں حیدرآباد کے چارکول اسٹور کے ڈیزائن، پیشکش اور وژن کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔‘‘
اس ویڈیو ریل میں ریتک، سوزین اور ان کے بیٹے ہریہان کو دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے چار سال کی دوستی کے بعد 2000 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہریہان اور ہریدان روشن ہیں۔ 2014 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، لیکن طلاق کے بعد بھی ان کے تعلقات دوستانہ رہے۔
سوزین اس وقت ارسلان گونی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جب کہ ریتک صبا آزاد کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عامر خان نے گرل فرینڈ گوری کیساتھ عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی؟ ویڈیو دیکھیں
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ عامر اور گوری نے گزشتہ ماہ کرکٹر عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ صفا کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عامر خان میز پر جوڑے کے ساتھ شامل ہوئے اور خوشی سے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ جیسے ہی کیمرہ گھومتا ہے تقریب میں شریک دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اس تقریب میں گوری بھی موجود تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ ان میں سے گوری کون ہے تو پریشان نہ ہوں۔ ایک صارف کے مطابق گوری وہ عورت ہے جو اس ویڈیو میں دھاری دار ٹاپ پہنے ہوئے عینک لگائی ہوئی عامر خان کے پیچھے کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ پریس میٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کی گوری سے 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی لیکن افسوس کہ ان کا رابطہ ختم ہوگیا۔ تاہم، دوبارہ ملاقات کے بعد انہوں نے رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ ایک ساتھ ’لِو اِن‘ کے طور پر ساتھ رہ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Zoom TV (@zoomtv)
انہوں نے میڈیا کے ساتھ مذاق بھی کیا اور اپنی 2001 کی فلم لگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’بھون کو اسکی گوری مل ہی گئی ہے‘۔
تارے زمین پر اداکار نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے ملوایا جنہوں نے اس کا کھلے دل سے استقبال کیا۔ جبکہ عامر نے 12 مارچ 2025 کو گوری کو شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی ملوایا، جب وہ ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے آئے تھے۔