—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔

کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاری

کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: رہائشی عمارت میں کالج چلانے پر پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں رہائشی  عمارت میں کالج چلانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں کلفٹن میں رہائشی عمارت میں کالج چلانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کالج چلایا جارہا ہے۔ عدالت نے عمارت میں تدریسی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں ہے۔ عدالت نے پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے پرنسپل کو گرفتار کرکے 27 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی کے رہائشی شیر افضل نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا
  • کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاری
  • پشاور پولیس لائنز دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
  • کراچی: رہائشی عمارت میں کالج چلانے پر پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • 26 نومبر احتجاج، بشری بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت (کل) ہو گی
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،مراد سعید،فرخ حبیب اور حماد اظہر اشتہار ی قرار
  • 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع