بلوچستان اور کے پی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب ہو رہے ہیں، جمعیت کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہیں۔ پاکستان علماء کرام کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں علماء کرام کو قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات حافظ حسین احمد، مولانا سعید احمد، مفتی عبدالباقی بڑیچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ہمیں محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔ جید علماء کرام کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک
واشنگٹن :
امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
اتوار کے روز امر یکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف کے مطابق، ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 15 تاریخ کی شام تک، امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آنے والے ان انتہائی موسمی واقعات کے باعث کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Post Views: 1