اوورسیز پراپرٹی تنازع، جلد خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازع کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔
اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024ء کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جس کے لیے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے، زیرِ التواء کیسز اور جوڈیشل افسران کے تجربے کی مناسبت سے سیشن کورٹس میں ججز نامزد کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خصوصی عدالتیں
پڑھیں:
نیشنل T20 کپ، دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ہرا دیا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔
کراچی وائٹس نے اسلام آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔
بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام آباد ریجن نے 13.1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔
Post Views: 1