Nawaiwaqt:
2025-03-18@21:01:54 GMT

کھانے میں معمولی تاخیر،بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

کھانے میں معمولی تاخیر،بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

 بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے   کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے (قاتل کے سگے بھائی) فرحان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

قومی سلامتی پارلیمانی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔

 ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اہمیت اور ضروریات سے مکمل آگاہ ہیں، لیکن قومی سلامتی کے پیش نظر میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین سے تعاون کی گزارش کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین اور ان کے نامزد نمائندوں کے ساتھ ساتھ کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قومی سلامتی کمیٹی

متعلقہ مضامین

  • چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے دو بچے جاں بحق
  • کھانا دیر سے دینا جرم بن گیا، بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
  • بدبخت بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو بے دردی سے قتل کردیا
  • ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لئے غیر معمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات
  • کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، علی پرویز ملک
  • پانی کے ساتھ کھانے کی کوشش کریں، افطاری میں کتنی کھجوریں کھانا بہتر
  • برطانیہ میں صحت مند کھانا اب فی کیلوری دوگنا مہنگا