WE News:
2025-03-18@12:26:47 GMT

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟

پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔

ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔

ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں سوال پوچھا لیکن انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔

نادر کے سوال کے جواب میں ڈکی نے کہا، آپ کا مطلب ہے کہ میں کتنے آلٹوز کماتا ہوں کیونکہ آلٹو اب پوڈکاسٹس کی دنیا میں ایک کرنسی بن چکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ معاذ صفدر نے کہا تھا کہ وہ اتنی آمدنی کماتے ہیں جتنی ایک آلٹو کی قیمت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ آپ کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر کرتا تھا، لیکن پھر مجھے لگا کہ میں بری نظر کا شکار ہو رہا ہوں۔ میں اچھی آمدنی کماتا ہوں، لیکن اب میں اس کے بارے میں نہیں بتاتا۔ لیکن میری آمدنی اتنی ہے کہ میں پرائیوٹ جیٹ نہیں خرید سکتا لیکن کوئی بھی گاڑی خرید سکتا ہوں، جو چاہوں خرید سکتا ہوں اور جہاں جانا چاہوں جا سکتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟

یوٹیوبر نے بتایا کہ آمدنی کے متعدد ذرائع ہیں۔ ہمیں برانڈز سے پیسے ملتے ہیں اور ایڈ ریونیو بھی ہماری آمدنی میں شامل ہوتا ہے۔ جو لوگ ٹک ٹاک لائیو اسٹریمز کرتے ہیں وہ زیادہ کماتے ہیں، اور تمام ڈیجیٹل تخلیق کار ایک جیسی آمدنی کماتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں ڈکی بھائی سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ کتنی آمدن حاصل کرتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے جواب دیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے اندازاً ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) ماہانہ کما لیتے ہیں۔

 ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر صرف ویڈیوز ہی نہیں بلکہ اسپانسرشپ کے ذریعے بھی پیسے کمائے جاتے ہیں اور پاکستان میں صرف 5 ایسے یوٹیوبرز ہیں جن کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز آتے ہیں اور ان کی ماہانہ آمدن لاکھوں ڈالرز میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈکی بھائی ڈکی بھائی آمدن یو ٹیوبر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی ڈکی بھائی ا مدن یو ٹیوبر ڈکی بھائی ہیں اور تھا کہ

پڑھیں:

فلسطین اور حماس کی حمایت؛ بھارتی طالبہ نے احتجاجاً امریکا چھوڑ دیا

کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی بھارتی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے فلسطین اور حماس کی حمایت میں امریکا کو احتجاجاً چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی کی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و حماس کی حمایت میں ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

احتجاج میں شرکت کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شہری منصوبہ بندی کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رنجنی سری نیواسن کا ویزا معطل کردیا تھا۔

ٹرمپ حکومت کی انتظامیہ کا خیال تھا کہ طالبہ معافی تلافی کرکے اپنا ویزا بحال کروالیں گی تاکہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔

تاہم امریکی حکومت کو اس وقت حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی طالبہ نے اپنا ویزا بحال کرانے کی کوشش نہیں کی۔

البتہ طالبہ رنجنی سری نیواسن نے کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (CPB) کی ایپ کے ذریعے خود کو بے دخل کر لیا۔

امریکی قانون کے تحت خود بے دخلی کا مطلب ہے کہ فرد حکام کے اقدام سے پہلے خود ہی ملک چھوڑ دیتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کے آ پ کے جسم پرایسے منفی اثرات کہ آپ بھی یہ عادت فورا چھوڑ دینگے
  • ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
  • حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے: جسٹس جمال
  • اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟
  • کپل شرما نے نادر علی کو کس بات پر گالی دی تھی؟ یوٹیوبر نے بتادیا
  • یاسر نواز کو ڈرامے میں ولن کے کردار میں کاسٹ کیوں کیا؟ دانش نواز نے دلچسپ وجہ بتادی
  • فلسطین اور حماس کی حمایت؛ بھارتی طالبہ نے احتجاجاً امریکا چھوڑ دیا
  • مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا
  • ریمبو پروگرام کے دوران چھوٹی بہن کے ذکر آبدیدہ کیوں ہوئے؟