سربراہ پاسدران انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دے گا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ پاسدران انقالاب حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حوثی یمن کی نمائندہ حکومت ہے وہ اپنے فوجی آپریشنز کے فیصلے لینے میں خود مختار ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات و خود مختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کے پی حکومت کا 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

پشاور:

کے پی حکومت نے ہائی کورٹ کو 9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے بتایا کہ  پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024ء کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی۔

شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے، کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں آیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا، ابھی تک اس پر بھی ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے، ہائیکورٹ ہمیں کوئی جواب دیں تو اس کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ہے؟
  • امریکا کے پاس ہمیں ڈکٹیشن دینے کا کوئی اختیار نہیں، عباس عراقچی
  • ایران کو حکم دینے کا امریکا کو کوئی حق نہيں، عراقچی
  • پنجاب اسمبلی نے محفوظ شہید نہر کی تعمیر سے سبز انقلاب کی نوید سنا دی
  • ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کا خصوصی انٹرویو
  • ایران مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، امریکی تھنک ٹینک
  • کے پی حکومت کا 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط
  • شافی جواب!
  • مجھے تنظیم سازی کے طعنے نہ دیں، القادر یونیورسٹی کے سربراہ اور بشری بی بی سے سیکھنا چاہتا ہوں، طلال چوہدری